اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع جج ونود کمار یادو نے موبائل چوری کا الزام
عائد کرکے نوجوان کو خود سوزی کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں تانترک سمیت
تین ملزمان کو پانچ پانچ سال قید اورجرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے بموجب تھانہ کندھئ علاقے کے راجمل پور گاوُں کے وجے کمار کا
موبائل 3/ جون 2010 کو غائب ہو گیا تھا جس کیلئے وہ
جھاڑ پھونک کرنے والے
تانترک رام ملن کے پاس گیا جس نے دعویٰ کیا کہ وہ شیشے میں دیکھ کر چوری
کرنے والےکے متعلق بتا دے گا ۔اس نے شیشہ دیکھ کر بتایا کہ موبائل رام سیوک نے چوری کیا ہے جس کے سبب
وجئے کمار اور رام کمار سمیت دونوں لوگ رام سیوک کے گھر پہونچے اور گالی
دیتے ہوئے موبائل کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر سبق سکھانے کہ دھمکی دی۔